ڈاکٹر نیاز کالانی، پنہل ساریو اور حنان عباسی کی پریس کلب باقرانی کے سینئر صحافی بشیر شیخ سے تعزیت
باقرانی (نمائندہ) "کراچی سندھیوں کی ہے اور رہے گی، سندھ کے خلاف ہر ناپاک سازش کو ناکام بنایا جائے گا"، یہ بات ڈاکٹر نیاز کالانی اور پنہل ساریو نے پریس کلب باقرانی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، جسقم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر نیاز کالانی، پنہل ساریو اور جساف کے مرکزی صدر حنان عباسی نے باقرانی کے صحافی بشیر شیخ، سیاسی و سماجی رہنما شاہد ناز تنیو، یوسی مڈباہو کے چیئرمین رئیس مظفر حسین چانڈیو سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے تعزیت بھی کی. تفصیلات کے مطابق :تعلقہ پریس کلب باقرانی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسقم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ کراچی سندھیوں کی ہے اور رہے گی، سندھ کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اس سلسلے میں تمام قوم پرست جماعتیں اور سندھی قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی حوالے سے جی ڈی اے کی جانب سے 5 مارچ کو حیدرآباد میں اجلاس طلب کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر پاکستان میں اقتدار کی حکمران ایک ہوتے ہیں جبکہ پس پردہ حکومت چلانے والی قوتیں کچھ اور ہیں، سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا شوشہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری محض ایک مہرہ ہیں جن کی کوئی ذاتی حیثیت نہیں، اصل میں گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور صدر کو اختیارات حاصل ہیں کہ وہ گورنر کو ہٹا سکتا ہے، جبکہ صدر آصف علی زرداری ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملی بھگت ہے، سندھی قوم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہے اور انہیں سندھ اور مہاجر کارڈ استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا اجلاس بلا کر سندھ کے خلاف سازشیں کرے، گورنر ہاؤس سندھ کی ملکیت ہے، سندھ اور اس کے وجود کے خلاف ہونے والے ہر عمل کی جسقم بھرپور مذمت کرے گی، ہم سندھ کا ایک انچ بھی کسی کو دینے کے لیے تیار نہیں،
اس موقع پر پنہل ساریو نے کہا کہ سندھ جغرافیائی طور پر ایک وطن ہے اور وطن کے ٹکڑے نہیں ہوتے، سندھ کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں کی جانب سے کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی بات احمقانہ ہے اور یہ سندھ میں رہنے والے سندھیوں اور اردو بولنے والوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی گہری سازش ہے، بعد ازاں جسقم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر نیاز کالانی، پنہل ساریو اور حنان عباسی نے پریس کلب باقرانی کے سینئر صحافی بشیر شیخ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا، اس کے علاوہ باقرانی کے سیاسی و سماجی رہنما شاہد تنیو، یوسی مڈباہو کے چیئرمین رئیس مظفر حسین چانڈیو، شفقت سانگی سے ان کی والدہ کے انتقال پر الگ الگ تعزیت کی گئی جبکہ کامریڈ محمد نواز چانڈیو سے ان کے چچا کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر صدر پریس کلب باقرانی لالا برکت بلوچ، سینئر صحافی یاسین مشوری، آصف علی تنیو، نثار احمد شیخ، سید نعیم اختر شاہ راشدی، ارشاد کلہوڑو، عبدالستار تنیو، کامریڈ ہوش محمد چانڈیو، اللہ بخش چانڈیو، محمد صفر چانڈیو، فقیر انصار تنیو، استاد منیر احمد تنیو، احمد علی تنیو، عمران میمن اور دیگر بھی موجود تھے.
0 تبصرے