وزیراعظم آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ کے خواہاں، ہدایات جاری کردیں

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے حوالے سے خاصے پرامید ہیں

وزیراعظم آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ کے خواہاں، ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں یقینی بنائیں کہ آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔ ایک باخبر ذریعے نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا ہے کہ اس حوالے سےامید پائی جاتی ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک سمجھوتے پر پہنچ جائے گی۔ حکومت کی جانب سے عمومی انتخابی سال کےلیے پاپولر بجٹ دینے کی میڈیا رپورٹس کے برعکس ذرائع کے مطابق ’’ پاکستان کوئی ایسا بجٹ افورڈ نہیں کرسکتا جس میں آئی ایم ایف کی طے کردہ بنیادی باتوں کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے حوالے سے خاصے پرامید ہیں کیونکہ ان کی ایک ہفتہ قبل آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔