کوئٹہ اور بارکان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ اور بارکان میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

کوئٹہ اور بارکان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشان میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، اور ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب بارکان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی میں مزید 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بھی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔