ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
زمبابوے کی بالرز میں موزاربانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، بریڈ ایونس نے 3، جبکہ ریان برل اور مساڪازڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں اسکور نہیں کر سکے۔ میٹ رینشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلیں مگر ٹیم کو فتح نہیں دلا سکے، جبکہ میڪسویل 31 اور ٹریوس ہیڈ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
4 وکٹیں حاصل کرنے پر موزاربانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
0 تبصرے