سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سکھر، جیکب آباد، گڑھی حسن، لالہ رائنک، دادو اور مھیڑ کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
شہداد کوٹ، گاجی کھاور، رتودیرو، مٹھیانی اور سیتا روڈ کے آس پاس کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ نصیرآباد، جھل مگسی، سبی، خضدار اور ان کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔
0 تبصرے