مظلوم پگلی کشمیری لژکی کے کردار میں سپناغزل نے حقیقت کا رنگ بھردیا

ہال میں موجود فیملیز نے سپنا غزل کی بہترین پرفارمنس پر بھرپور داد دی

مظلوم پگلی  کشمیری لژکی کے کردار میں سپناغزل نے حقیقت کا رنگ بھردیا

کراچی (وسیم قریشی) عوامی تھیٹر فیسٹیول آرٹس کونسل کراچی میں جاری ہے گزشتہ روز کھیل "دختر کشمیر " پیش کیا گیا جس کے ڈائریکٹر آدم راٹھور تھے اور رائٹر بشیر سدوزئی تھے مذکورہ کھیل میں جہاں تمام فنکار اپنے اپنے کردار میں اچھے رہے وہاں تھیٹر آف کوئین معروف ایکٹرس سپنا غزل نے اپنی منفرد کردار نگاری کی بدولت رنگ جما دیا مظلوم پگلی کشمیری لژکی کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دیا ہال میں موجود فیملز اور دیگر شائقین نے سپنا غزل کی بھربور اداکاری پر دل کھول کر داد دی جس کی جتنی تعریف کی جاۓ وہ کم ہے سپنا غزل نے گلمیرس رول سے ہٹ کر ایک پگلی کا کردار ادا کیا جو کہ ان کے ورسٹائل ایکٹرس ہونے کا ثبوت پیش کرتا ہے اور سپنا غزل نے ثابت کردیا کہ وہ بلاشبہ موجودہ دور کی کوئین آف کراچی تھیٹر اور نمبرون ایکٹرس ہیں