آرٹس کونسل کراچی میں "سلیم کا تماشہ" کی دھوم؛ عوامی تھیٹر فیسٹیول کے رنگ سج گئے

آرٹس کونسل کراچی میں

​کراچی (وسیم قریشی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام جاری "عوامی تھیٹر فیسٹیول 2026" میں مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ سلیم کا تماشہ پیش کیا جائے گا۔ یہ شاندار کامیڈی پلے ہفتہ 7 فروری 2026 کو شام 7:30 بجے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم II میں پیش کیا جائے گا۔ ​ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر معروف فنکار سلیم آفریدی ہیں، جبکہ درِ فشاں سلیم اسے پیش کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنی مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جسے داستانِ مزاحیات کا نام دیا گیا ہے۔ ​کاسٹ: سلیم آفریدی، صبا شیخ، شمائل خان، پریا خان، مسٹر منظور، زبیر شکور، جنگی اور ٹک ٹاک اسٹار سمیع مجاہد۔ ​آرگنائزرز: چیف پیٹرن شہزاد رضا، چیف آرگنائزر قربان شیخ،میڈیا کوارڈینیٹر وسیم قریشی اور آرگنائزرز میں جاوید اختر، راحیل قدیر شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے فرائض سلیم گڈو سرانجام دے رہے ہیں۔ ​آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ (ستارہِ امتیاز، ہلالِ امتیاز) کی خصوصی کاوشوں سے سجنے والے اس فیسٹیول کا مقصد شہرِ قائد کے شہریوں کو بہترین اور معیاری تفریح فراہم کرنا ہے۔ سلیم کا تماشہ ایک فیملی کامیڈی ڈرامہ ہے جس میں طنز و مزاح کے ذریعے معاشرتی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔