مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کو مغربی نہیں بلکہ مقامی جمہوری ماڈل اپنانا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں، اور خطے میں جمہوری اقدار کے فروغ کے حامی ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا ماڈل مغربی طرز کے بجائے مقامی حالات اور اقدار کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے خیر کی قوتوں کے ساتھ مؤثر نیٹ ورک قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی ہونی چاہیے تاکہ تمام طبقات کو آواز مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم یا تو اقتدار میں آ جاتے ہیں یا مسلسل محاذ آرائی میں الجھے رہتے ہیں، جس سے جمہوری عمل متاثر ہوتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں بنگلادیش کی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ وہ جماعتِ اسلامی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
0 تبصرے