کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے یوسی شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین گوہر خٹک کو اپنے 24 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گوہر خٹک کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں پولیس پر قتل کی نیت سے حملہ کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق گوہر خٹک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹاؤن آفس میں موجود تھا اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسا رہا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حملہ کر دیا، جس کے بعد گوہر خٹک کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔
0 تبصرے