شادی کے تیسرے روز دلہن کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کرنے کا انکشاف، شوہر اور سسر فرار۔
میرپور ماتھیلو میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے صرف تین دن بعد نئی نویلی دلہن شکیلان گبول کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق دلہن کی حالت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔
واقعے کے بعد مقتولہ کا شوہر اور سسر گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے، جب کہ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو جان بوجھ کر زہر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ مقتولہ کے لواحقین نے انصاف کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے