اورنگی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی چنگچی رکشے کو ٹکر، کم سن بچہ جاں بحق

اورنگی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کم سن بچہ جاں بحق، مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

اورنگی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی چنگچی رکشے کو ٹکر، کم سن بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر ایک کے قریب واٹر ٹینکر نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کم سن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔