پاور ڈویژن نے ملک بھر میں جدید اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ کرتے ہوئے قیمت کم اور نظام میں شفافیت بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ڈسکوز (DISCOs) میں جدید اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے تاکہ بجلی کے نظام میں شفافیت اور صارفین کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملک میں تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ صارفین میں سے 80 فیصد سنگل فیز صارفین ہیں، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر اسمارٹ میٹر فراہم کیے جائیں گے۔
بیان کے مطابق اسمارٹ میٹر کی قیمت 20 ہزار روپے سے کم کر کے 15 ہزار روپے تک لائی گئی ہے، جب کہ شفاف اور مسابقتی خریداری کے عمل سے 25 ارب روپے سالانہ بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹرنگ سے بلنگ کے عمل میں درستگی آئے گی اور صارفین کو بجلی کے استعمال کا شفاف نظام فراہم کیا جا سکے گا۔
0 تبصرے