اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی سماعت غیر متوقع طور پر منسوخ کر دی گئی۔
سماعت کی منسوخی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ کیس کی اگلی تاریخ کا اعلان کل اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں کیا جائے گا، جہاں توشہ خانہ ٹو کیس کی آئندہ سماعت سے متعلق نئے شیڈول کا تعین کیا جائے گا۔
0 تبصرے