وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری کے نتائج قبول نہ کرنےکا اعلان

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانچ دن بڑھانے سے خوش نہیں ہوں گا، ہمیں 2017 میں بھی غلط گنا گیا

وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری کے نتائج قبول نہ کرنےکا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مردم شماری کے نتائج قبول نہ کرنےکا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر تحفظات تھے اور ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ہر ضلع میں ہماری آبادی کو کم بتایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو بھی 13لاکھ کم گنا گیا، احسان نہیں برابری چاہیے، ہمارے تمام لوگوں کو شمار کیا جائے، بلاکس کو مکمل گنا نہیں گیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانچ دن بڑھانے سے خوش نہیں ہوں گا، ہمیں 2017 میں بھی غلط گنا گیا، مشترکہ مفادات کونسل میں معاملےکو لےکرگیا تھا، ہم اس مردم شماری کو قبول نہیں کریں گے، جب بھی لوگ آئے وہ ہمارے سوالوں کے جواب نہیں دے سکے۔