پاکستانی معروف سیاستدان، پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کی ویڈیوز وائرل

ویڈیوز پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفیں کرنے کا تانتا باندھا ہوا ہے

پاکستانی معروف سیاستدان، پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر سری لنکا کے سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز کے چرچے ہیں۔ شرمیلا فاروقی اپنے شوہر حشام اور بیٹے کے ہمراہ سری لنکا میں چھٹیوں منانے میں مصروف ہیں جن کی لمحہ با لمحہ اپڈیٹ وہ انسٹاگرام پر شیئر بھی کررہی ہیں۔ انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں شرمیلا فاروقی سمندر کنارے ہواؤں سے اور پانی کی لہروں سے محظوظ ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ یہی نہیں شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شوہر کے ہمراہ سری لنکا کے پُرفضا مقامات سے لطف اندوز ہوتے بھی تصاویر جاری کیں۔ شرمیلا فاروقی کی ویڈیوز اور تصاویر پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفیں کرنے کا تانتا باندھا ہوا ہے۔