وکیلوں کا 27ویں ترمیم کے خلاف بائیکاٹ جاری، سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج

سندھ بارکونسل کی کال پر وکیلوں نے 27ویں اور 26ویں ترمیم کے خلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا، مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔

وکیلوں کا 27ویں ترمیم کے خلاف بائیکاٹ جاری، سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج

سندھ بارکونسل کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور وکیلوں نے دوسرے دن بھی عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور دیگر اہم شہروں میں وکیلوں نے عدالتوں کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ 27ویں اور 26ویں ترمیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے "نامنظور" کے نعرے لگائے۔ عمرکوٹ، قمبر، دادو، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شکارپور، گمبٹ، قاضی احمد اور دیگر شہروں میں بھی وکیلوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، جہاں وکیل رہنماؤں نے کہا کہ غیر آئینی ترامیم کی واپسی تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ وکیلوں کا موقف ہے کہ 27ویں اور 26ویں ترمیمیں آئینی اصولوں اور جمہوری عمل کے خلاف ہیں، اور ان کی واپسی ناگزیر ہے۔