لالی ووڈ کی فلم ’وی آئی پی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جاوید شیخ، فضہ علی مرزا، نبیل قریشی، ندیم بیگ اور دیگر نے شرکت کی

لالی ووڈ کی فلم ’وی آئی پی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی فلم ’وی آئی پی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ رانا کامران کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پاکستان کی سیاسی صورتحال کو فلمایا گیا ہے۔ فلم کی کہانی پاکستان کے سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس میں الیکشن، میئر کا انتخاب، عوام کے حالات اور طنز و مزاح بھی موجود ہے۔ فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کراچی کے مقامی سنیما گھر میں منعقد کی گئی جس میں اداکار جاوید شیخ، فلم ساز فضہ علی مرزا، ہدایت کار نبیل قریشی، ہدایت کار ندیم بیگ اور دیگر و دیگر نے شرکت کی۔ اس فلم کے زریعے ہدایتکاری کا ڈیبیو کرنے والے رانا کامران نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے گی جب آپ دیکھیں گے تو ایسا لگے گا کہ موجودہ وقت کی بات ہورہی ہے۔