سینیٹ میں غلطیوں والا بل شرمندگی کا باعث بنا، آج واپس لینا پڑا: سینیٹر علی ظفر

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سینیٹ میں منظور کیا گیا بل غلطیوں سے بھرا ہوا تھا، جو آج واپس لینا پڑا، یہ ایوانِ بالا کے وقار پر سوالیہ نشان ہے۔

سینیٹ میں غلطیوں والا بل شرمندگی کا باعث بنا، آج واپس لینا پڑا: سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا، اس میں سنگین غلطیاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ بل آج واپس لینا پڑا، جو سینیٹ کے وقار اور قانون سازی کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔” سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے استعفیٰ دے دیا تھا، اس لیے وہ ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ واضح رہے کہ سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم نئی ترامیم کے ساتھ منظور کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر طلب کر لیا گیا ہے، جس میں آئینی ترامیم کی روشنی میں مختلف قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی۔