ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین قراردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟
واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘
0 تبصرے