اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی ہے؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی ہے؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک): کچھ دن قبل کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، حمیرا اصغر کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے اور ان کی وفات بھی 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی تھی، جبکہ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کے جسم کے نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا، لاش مکمل طور پر ڈی کمپوز ہونے کے آخری مرحلے میں تھی اور اس میں کچھ کیڑے بھی پیدا ہو چکے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اداکارہ کے بال اور قمیض کے ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں، جبکہ فزیکل شواہد کی بنیاد پر زیادتی ثابت کرنا ممکن نہیں ہے۔