متحدہ عرب امارات کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کر لیا

متحدہ عرب امارات کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کر لیا

کراچی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یو اے ای کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو پانچ سال کی مدت کے لیے قرض کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق، یو اے ای کے بینک نے اس فنانسنگ کا بندوبست بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے تعاون سے کیا ہے جبکہ یو اے ای کے دیگر بینکوں نے بھی اس سلسلے میں شراکت داری کی ہے۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے اس فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، جبکہ 89 فیصد فنانسنگ اسلامی شریعت کے مطابق حاصل کی گئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ فنانسنگ سہولت پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے اور شریعت کے مطابق فنانسنگ کا حصول پاکستان کی مالی حکمت عملی کی کامیابی ہے۔