سوات سانحہ: دو ہیلی کاپٹر موجود ہونے کے باوجود استعمال کیوں نہیں کیے گئے؟ عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

سوات سانحہ: دو ہیلی کاپٹر موجود ہونے کے باوجود استعمال کیوں نہیں کیے گئے؟ عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے سوات سانحہ سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراونشل انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 7 دن میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرا دی جائے گی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مشترکہ رپورٹ 14 دن کے اندر جمع کرائی جائے۔ عوام کے تحفظ کے لیے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے اور ایڈووکیٹ جنرل بھی اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی رپورٹ جمع کرائیں کہ دو ہیلی کاپٹر موجود ہونے کے باوجود ان کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا؟