ایران-اسرائیل جنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا بڑا مطالبہ

ایران-اسرائیل جنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا بڑا مطالبہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) – چین کے صدر شی جن پنگ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے دونوں فریقین سے فوری جنگ بندی (سیز فائر) کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر شی جن پنگ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پورے خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے دونوں ممالک کو فوری طور پر جنگ روک دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے مقرر کردہ اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے چین سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران اور اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔