نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ مختلف مقامات پر دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنتر منتر پر فسادات سے نمٹنے کے حفاظتی سامان سے لیس پولیس اہلکار اور مظاہرین مختلف مقامات پر آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث جھڑپیں ہوئیں اور صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق کچھ دیر قبل بھارت کے وفاقی وزیر صحت جے پی نڈا نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے اور دارالحکومت میں معمولاتِ زندگی بحال کرنے میں تعاون کی اپیل کی۔
دوسری جانب حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں، جبکہ احتجاج کرنے والے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔
0 تبصرے