پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ جنیوا میں آج ہونے والی یورپی سفارتی بات چیت کے دوران فرانس اور اس کے یورپی اتحادی ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک سفارتی تجویز پیش کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر میکرون کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ تجویز چار اہم نکات پر مشتمل ہے۔ ان نکات میں اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی روکنا، ایران کی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں پر بین الاقوامی نگرانی کا نظام، خطے میں ایران کے حمایت یافتہ پراکسی گروپوں کو دی جانے والی مالی معاونت کا خاتمو، اور ایران کی جیلوں میں قید غیر ملکی شہریوں اور یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کو یقینی بنانا شامل ہے۔
صدر میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادگی دکھانی چاہیے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا پرامن اور سفارتی حل نکالا جا سکے۔
0 تبصرے