راولپنڈی: گرین اسٹار-دی چیلنج انیشیٹو (TCI) نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی/IRMNCH کے تعاون سے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
راولپنڈی:گرین اسٹار-دی چیلنج انیشیٹو (TCI) نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی/IRMNCH کے تعاون سے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
عالمی یوم آبادی، جو 11 جولائی کو منایا جاتا ہے، آبادی کے مسائل سے نمٹنے کی فوری ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سال کا بنیادی پیغام ہے کہ "کسی کو پیچھے نہ چھوڑیں، سب کو شمار کریں" گرین سٹار آبادیاتی پیچیدگیوں کے لیے جامع نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ اس میں اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ تمام افراد، پس منظر سے قطع نظر، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور خاندانی منصوبہ بندی جیسی اہم خدمات تک رسائی حاصل کریں۔مساوات اور شمولیت کو فروغ دے کر تفاوت کو دور کیا جا سکتا ہے اور ایک ایسا پائیدار مستقبل بنایا جا سکتا ہے جہاں ہر شخص کی قدر کی جائے اور اسے شمار کیا جائے۔ یہ تھیم ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ پائیدار ترقی اور پیشرفت عالمی آبادی کے تنوع کو قبول کرنے اور اس کی حمایت کرنے کی ہماری صلاحیت پر منحصر ہے۔
پروگرام کے آغاز میں سٹی منیجر فرح امین نے پروگرام کے مقصد، تھیم اور TCI کا تعارف کروایا۔
عالمی آبادی کے رجحانات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر ان کے اثرات کے بارے میں پینل ڈ سکشن کی۔
پینلسٹس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر آصف خان ،
تابندہ سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن،
ڈاکٹر نوید اختر ملک ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر راولپنڈی ، ڈاکٹر احسان غنی ڈی ایچ او راولپنڈی
،ڈاکٹر انصر اسحاق اعزازی سیکرٹری ہلال احمر شامل تھے ۔پینل ڈسکشن کے دوران خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی
،تعلیم اور بیداری، پالیسی اور نفاذ میں رکاوٹوں ہر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
منیجر جینڈر اینڈ یوتھ، حبیب کیانی نے شرکاء کو آبادی سے متعلق مسائل کے تناظر میں نوجوانوں کی شمولیت اور قیادت کے بارے میں بات کی۔ ڈپٹی ڈائریکٙٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن تابندہ سلیم نے آبادی کےبے پناہ اضافے میں منادب کنٹرول کے کیے میڈیا کے موثر اور مثبت رول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
آخر میں ڈاکٹر نوید اختر ملک ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر راولپنڈی نے ضلع میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے چیلنجز اور مواقع کے بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔پاکستان آبادی کے لحاظ سےاس وقت دنیا میں پانچویں نمبر ہر ہے جو بہت فکر انگیز بات ہے ۔اس پرمناسب کبٹرول ہم سب کا فریضہ ہے۔
0 تبصرے