پاکستان کی تازہ ترین خبریں۔

فیلڈ مارشل کو بلاول کا اجرک و ٹوپی کا تحفہ، اسلام آباد کی سیاست میں نئی سرگوشیاں

کراچی میں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران بلاول بھٹو کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کرنا محض ثقافتی عمل تھا یا کسی سیاسی پیغام کی علامت؟ وفاقی دارالحکومت میں قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری

این او سی اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت، جائزے اور باضابطہ کارروائی کے بعد جاری

چترال: امریکی شکاری نے 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار کیا

امریکی شکاری تھامس گیرک نے شاشا تھوسی کمیونٹی مینیجڈ گیم ریزرو میں کشمیر مارخور کے شکار کے لیے ریکارڈ قیمت ادا کی، شکار کی ٹرافی مقامی کمیونٹی کی فلاح پر خرچ ہوگی۔

پنجاب: شادی سے ایک دن قبل لڑکی کو گھر والوں نے قتل کر دیا

احمدپور شرقیہ میں گھر کے افراد نے اپنی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

بلوچستان میں جرگے کا متنازع فیصلہ، 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے پر جرگے نے روایتی فیصلہ سناتے ہوئے 8 افراد کو انگاروں پر چلنے کا حکم دیا۔

اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 381 ملین ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے مجموعی طور پر 381 ملین ڈالر کے تین اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کے لواحقین نے ملزم کو معاف کر دیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گاڑی سے کچل کر جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کے اہلِ خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا، جس کے بعد عدالت نے مقدمہ ختم کر دیا۔

بلوچستان خشک سالی کی لپیٹ میں—قابلِ کاشت زمین خطرناک حد تک سکڑ گئی

معمول سے کم بارشوں اور خراب آبی انتظام نے بلوچستان کو شدید خشک سالی کا شکار بنا دیا ہے، جہاں قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔