اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ رفح کراسنگ آئندہ چند روز میں کھول دی جائے گی، جس کے ذریعے غزہ کے لوگوں کو مصر میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ تاہم مصر نے اس حوالے سے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی تعاون کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک شخص نے اپنی علیحدگی اختیار کرنے والی اہلیہ کو ویمنز ہاسٹل میں گھس کر بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا، اور پھر لاش کے ساتھ سیلفی لے کر واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپ لوڈ کر دی۔
ہانگ کانگ کے ایک رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ ہفتے بھڑکنے والی آگ نے تباہی مچا دی۔ سانحے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں بھیڑیوں کے مسلسل حملوں میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی شامل ہے، جسے اس کی ماں کے پاس سوتے ہوئے بھیڑیے اٹھا لے گئے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے 62 سال کی عمر میں اپنی دوست جوڈی ہیڈن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ پر شادی کر لی، اور منصب پر رہتے ہوئے یہ تاریخی قدم اٹھایا۔