کراچی (ویب ڈیسک) – سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ جہاں مقامی حکومت کی مشینری کام نہ کر رہی ہو، وہاں وزیراعلیٰ کو اشتہارات دینا پڑتے ہیں۔
اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ کو کبھی گٹر کھلوانے اور کبھی صفائی کے لیے خود جانا پڑتا ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ میں صفائی مثالی رہی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے میئرز اور چیئرمینز کا کام قابلِ تقلید ہے۔ اس عید کے اصل ہیروز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ورکرز ہیں۔ اختیارات کے نچلی سطح تک منتقلی کے بعد سندھ کے عوامی نمائندوں نے محنت سے کام کیا۔ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے۔
0 تبصرے