کراچی کا میئر کون؟ پی ٹی آئی کا پی پی کے سوا تمام جماعتوں کیلئے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا پی پی پی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کیلئے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ

کراچی کا میئر کون؟ پی ٹی آئی کا پی پی کے سوا تمام جماعتوں کیلئے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کیلئے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے میئر کے حوالے سے کنگ میکر پوزیشن پر آگئی۔ میئر کراچی کیلئے 124ووٹوں کی سادہ اکثریت کسی جماعت کے پاس نہیں ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سمیت جسے بھی حمایت چاہیے وہ رابطہ کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جنہیں حمایت چاہیے وہ ہماری جماعت اور اعلیٰ قیادت کےخلاف غلط گفتگونہ کرے، جسے ہماری حمایت ہوگی وہ مئیر بنانے کی پوزیشن میں ہوگا۔ خیال رہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کل 246 میں سے 240 نشستوں کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی نے 98، جماعت اسلامی نے87 اور تحریک انصاف نے43 نشستیں جیتی ہیں جبکہ (ن) لیگ 7، جے یوآئی 3 ،تحریک لبیک اور آزادامیدوار نے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے۔