مورو: شہید عرفان لغاری کی میت ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک، علاقے میں سوگ کی فضا

شہید عرفان لغاری کی تدفین کے وقت اُس کی معصوم بیٹی کو بھی میّت کا آخری دیدار کروایا گیا

مورو: شہید عرفان لغاری کی میت ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک، علاقے میں سوگ کی فضا

مورو: (رپورٹ جانی جمانی) مورو کے قریب واقع گاؤں بجارانی لغاری میں شہید عرفان لغاری کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف قوم پرست، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عرفان لغاری کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں لغاری بجارانی میں مشہور شیعہ عالم مولانا ایاز قمی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ عرفان لغاری کے اہل خانہ اور جنازے میں شریک افراد زاروقطار روتے رہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے گاؤں جانے اور آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے، اور پولیس کے دستے، موبائل گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔