اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی نے کینال کے مسئلے پر وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ پھر سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی پی کی رہنما شیری رحمان سینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینال کے تنازعے پر سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائے، اور سوال اٹھایا کہ اس اہم مسئلے کو تنازعی انداز میں کیوں پیش کیا جا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پی پی کو مزاحمت کی سیاست کا بھرپور تجربہ ہے، اور اگر ہمیں دیوار سے لگایا جائے گا تو ہم دمادم مست قلندر کریں گے۔
0 تبصرے