عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عوام دشمن پالیسیاں عوام کے سامنے واضع ہو چکی ہے
سکھر(بيورو) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندہ کے صدر و سالار سندھ سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائدین و حکومت میں شامل جماعتیں ملک کو دیئے گئے معاشی بحران و عوام مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عوام دشمن پالیسیاں عوام کے سامنے واضع ہو چکی ہے ، عمران خان اپنی سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں ، پی ٹی آئی چاہئے جتنا زور لگا لے اقتدار حاصل کرنے کا خواب کسی صورت پورا نہیں ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر و تاجر رہنما مرحوم بدر رفیق قریشی کی رہائش گاہ پر انکے فرزدند ندیم قریشی و دیگر اور بعد ازیں ن لیگ سکھر کے انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو کے کے عزیز علی مردان کھوسو کے انتقال پر تعزیت کے بعد کارکنان اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ان کیساتھ ن لیگ سندھ کے رہنما خالد شیخ ، ڈسٹرکٹ سکھر کی ٹیم ضلعی صدر خورشید احمد میرانی، ڈسٹرکٹ سکھر کے جنرل سکریٹری محمد اعظم خان ،سکھر سٹی کے آرگنائزر چوہدری خالد آرائیں ، عدنان راجپوت ،چوہدری مجاہد ، احمد حسین بھٹی ،فہیم گرگیج ، یونس راجپوت و دیگر عہدے دار و کارکنان موجود تھے ، تعزیت پر انہوں نے وفد کے ہمراہ سوگواروں سے تعزیت کے دوران گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیااور مرحومین کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے (آمین ثمہ آمین )
0 تبصرے