ملک بھر میں مرغی کا گوشت 1200 روپے کلو تک پہنچ گیا

ملک بھر میں مرغی کا گوشت 1200 روپے کلو تک پہنچ گیا

جائیں تو جائیں کہاں؟ رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کم نہ ہو سکی، ملک بھر میں گوشت اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،عید کے بعد کوہٹہ اور اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے, مرغی کا گوشت 900 روپے سے 1200روپے فی کلو گرام میں مل رہا ہے, زندہ مرغی میں 540 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے,کراچی میں مرغی فروش من مانیاں کرنے لگے, مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا, سرکاری نرخ 650 روپے فی کلو ہے۔ لاہور میں عید کے بعد بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی , مختلف علاقوں میں فی کلو 750روپے کلو جبکہ صافی گوشت880روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ متعدد دکانوں پرمرغی کے گوشت کی سرکاری ریٹ لسٹ ہی غائب ہے۔ ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمت نے ایسی اڑان بھری کہ واپس آنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ شہر میں 412 روپےوالا مرغی کافی کلو گوشت 700 میں فروخت ہونے لگا، دکاندار من مانے نرخ پر مرغی فروخت کررہے ہیں۔