کراچی (اسپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اقوام متحدہ کے تحت دنیابھر میں منائے جانیوالے''پیس تھرواسپورٹس ڈے'' کے موقع پرکے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ سمیت سندھ کی متعدد اسپورٹس ایسوسی ایشنزکے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔جن افراد میں تقریب میں شرکت کی ان میں خالد رحمانی،سید گوہر رضا،عابد نعیم،محمد تقی،جاوید اقبال، کاشف احمد فاروقی،کامران قریشی،محمد رفیق،شافعہ ارشد،میڈم خالدہ اور دیگر بھی موجودتھے۔شرکا نے سفید کارڈز اٹھا کر کھیلوں کو دنیا بھر میں قیام امن کا ذریعہ بنانے اور امن کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔احمد علی راجپوت کا کہنا تھا کہ 6اپریل کو پاکستان اولمپک فیڈریشن کیساتھ پاکستان کی تمام صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنزبھی یہ دن مناتی ہیں اور امن و یکجہتی کے پیغام کو عام کرتی ہیں،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی بھر پور اندازسے”پیس تھرو اسپورٹس ڈے“منایا ہے۔
0 تبصرے