سردار کمال خان بنگلزئی اور میراسرار زہری کی بی این پی دھرنا ختم کرنے لیے حکومت کو تجاویز

سردار کمال خان بنگلزئی اور میراسرار زہری کی بی این پی دھرنا ختم کرنے لیے حکومت کو تجاویز

کوہٹہ؛ نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی اور میر اسرار زہری کاوزیراعلی بلوچستان سے ملاقات، بی این پی اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک پر گفت و شنید تفصیلات کے مطابق کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردارکمال خان بنگلزئی اور بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے سوموار کو وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کرکے بی این پی مینگل اور حکومت کے درمیان لکپاس دھرنا کے حوالے سے ڈیڈ لاک پر گفت وشنید کرکے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیئے مختلف تجاویز پر غورو خوض کی ،سردار کمال خان بنگلزئی اور میر اسراراللہ زہری نے وزیراعلی بلوچستان پر زور دیا کہ مسئلے کو باہمی مذاکرات کے زریعے حل کیا جائے اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے اس گھمبیر صورتحال کا حل نکالا جاہیگا۔