بالی ووڈ میں ایسی متعدد اداکارائیں ہیں ، جنہوں نے اپنے پہلے پیار کی وجہ سے شادی نہیں کی ۔ ایسی ہی کچھ اداکاراؤں کے بارے میں جانتے ہیں جن کے دل ایسے ٹوٹے کے وہ آج تک کنواری ہیں ۔
آشا پاریکھ:ماضی کی خوبصورت ترین اداکارہ آشا پاریکھ فلم ساز ناصر حسین کی محبت میں گرفتار ہو گئیں تھیں، ناصر حسین عامر خان کے نانا ہیں ۔ ناصر شادی شدہ تھے ، جس کی وجہ سے آشا پاریکھ کی ان سے شادی نہ ہو پائی اور ہمیشہ کنواری رہیں۔
پروین بابی:پروین بابی کے دل میں کئی مردوں نے اپنی جگہ بنائی، جن میں ڈینی ، مہیش بھٹ اور کبیر بیدی سرفہرست ہیں، لیکن کسی سے بھی بات شادی تک نہ پہنچ سکی اور اداکارہ پوری زندگی کنواری ہی رہیں اور پھر دماغی بیماری کا شکار ہوکر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
اداکارہ نغمہ کا نام سابق کرکٹر سوربھ گنگولی کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے عشق کی خبریں شادی شدہ روی کشن کے ساتھ بھی آنے لگیں، مگر نغمہ نے کبھی شادی نہیں کی۔
اداکارہ سشمتا سین کی محبت کے کئی قصے مشہور ہوئے لیکن وہ بھی کنواری ہیں، ان کا نام وکرم بھٹ، رندیپ ہڈا، وسیم اکرم اور للت مودی کیساتھ جوڑا گیا تھا۔
ساؤتھ انڈیا کی کی مشہور اداکارا نین تارہ کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ ڈائریکٹر اور ایکٹر پربھو دیوا سے بہت پیار کرتی تھیں ، مگر ان کے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہو سکی۔
بالی وڈ اداکارہ تبو بھی اب تک کنواری ہیں، بعض رپورٹس کے مطابق تبو اداکار ناگ ارجن کیساتھ پیار ہو گیا تھا، لیکن ناگ ارجن شادی شدہ تھے، جس کی وجہ سے یہ رشتہ آگے نہ بڑھ سکا۔ایک انٹرویو کے دوران تبو کی موجودگی میں ان کے بچپن کے دوست اجے دیوگن سے پوچھا گیا کہ آپ نے کبھی تبو کو شادی کرنے کا مشورہ کیوں نہیں دیا، اجے نے کہا ’پتہ نہیں کیوں تبو ہمیشہ ان سب باتوں کا مجھے ذمہ دار قرار دیتی ہے ، جس پر تبو نے کہا ’اجے نے کبھی بھی شادی کرنے کا مشورہ نہیں دیا، کیونکہ وہ مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میرے لیے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے۔
0 تبصرے