پاکستان رائٹرز گلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی: برسوں کی جدوجہد کے بعد امیدوں کی تعبیر

آج جو امید کا چراغ روشن کیا کل وہ ایک جگمگاتے مستقبل کی نوید بنے گا، سید امتیاز الحق بخاری

پاکستان رائٹرز گلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی: برسوں کی جدوجہد کے بعد امیدوں کی تعبیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رائٹرز گلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کے لیے یہ دن تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ سالوں سے بے یقینی اور مشکلات کا سامنا کرنے والے ممبران نے پہلی بار سکھ کا سانس لیا جب سوسائٹی کے اعزازی سیکریٹری افتخارفرید نے زمین کی بازیابی لے آؤٹ پلان کی سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سے باضابطہ منظوری (مورخہ 18 جولائی 2024) کا اعلان کیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس کی الاٹمنٹ کا اعلان کیاسوسائٹی کے اعزازی سیکریٹری افتخار فرید نےسوسائٹی ممبران کی مرتب شدہ فہرست کے مطابق بذاتِ خود پہلی قرعہ اندازی کی پرچی نکالی اور خوش نصیب ممبر کا ممبرشپ نمبر اور پلاٹ نمبر کا اعلان کیا۔ اس کے بعد اسٹیج پر موجود تمام کمیٹی ممبران نے باری باری پرچیاں نکال کر باقی تمام پلاٹ ممبران میں الاٹ کر دیے۔ اس لمحے نے برسوں کے انتظار کا خاتمہ کرتے ہوئے ممبران کے چہروں پرخوشی بکھیر دی یہ تاریخی تقریب سوسائٹی کے بانی پروموٹر فرمان درانی، معروف سماجی فلاحی شخصیت امتیاز بخاری، معروف ادیب شاداب احسانی اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی اس موقع پر سید امتیاز الحق بخاری نے اپنے خطاب میں سوسائٹی انتظامیہ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جس امید کا چراغ روشن کیا گیا ہے، وہ کل ایک جگمگاتے مستقبل کی نوید بنے گا صحافیوں، ادیبوں اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد کے لیے یہ منصوبہ نہ صرف ایک رہائشی بستی ہے بلکہ ایک ایسا خواب ہے جو حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ "یہ صرف زمین کے پلاٹس نہیں، بلکہ اس قوم کے ان معماروں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے جو اپنے قلم اور فن کے ذریعے معاشرے کی فکری آبیاری کرتے ہیں۔یہ سنگِ میل سوسائٹی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جہاں لفظوں کے معماروں کو پہلی بار اپنے سر کے اوپر ایک محفوظ چھت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان شاء اللہ، یہ خواب جلد ایک خوبصورت حقیقت میں ڈھل جائے گا اس پر مسرت موقع پر نسیم احمد ، اسد اقبال،عثمان، مفبول احمد،فرید احمد مون،تنویر اعجاز،محمد آصف غفار، ملک محمد اجمل اور حسن گبول موجود تھے