لاہور؛ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف متحد ہونے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر زرداری اتوار کی صبح اسلام آباد کے ایوانِ صدر میں منعقدہ یومِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،اس دن کی مناسبت سے مرکزی پریڈ ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری تھے، جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور غیر ملکی سفیروں نے بھی تقریب میں شرکت کی،ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر زرداری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’مادرِ وطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ ’اندرونی اور بیرونی خطرات، فتنہ الخوارج اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔‘
تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
0 تبصرے