کورنگی میں مزدوروں کی نمائندگی کا حق صرف منظور جانوری کو حاصل ہے،سید ولی وارثی

کورنگی میں مزدوروں کی نمائندگی کا حق صرف منظور جانوری کو حاصل ہے،سید ولی وارثی

کراچی( )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کے صدر منظور جانوری اور لیبر ونگ ضلع کورنگی کے انفارمیشن سیکریٹری شہزاد بگٹی کی صدر کراچی زون سید ولی وارثی کے دفتر آمدکے موقع پر تمام مزدوروں کے عموی اور کورنگی مل ایریا کے مزدوروں کے مسائل پر خصوصی گفتگو ہوئی۔اس موقع پرصدر لیبر ونگ ضلع کورنگی منظور جانوری نے ضلع کورنگی کی حدود میں مسائل کے انبار کا ذکر کیا۔ اور غیر متعلقہ لوگوں کی طرف سے اپنے آپ کو فنکشنل لیگ کا نمائندہ ظاہر کرنے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔جس پر صدر کراچی زون سید ولی وارثی نے کہا کہ ہماری طرف سے صرف اور صرف آپ نمائندہ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ایک اعلامیہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے مرکز …