سرفراز بگٹی نےاپنی شاطرانہ چالوں سے پیپلزپارٹی بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ میر عارف محمد حسنی

سرفراز بگٹی نےاپنی شاطرانہ چالوں سے پیپلزپارٹی بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ میر عارف محمد حسنی

عید کے بعد پارٹی کے ہم خیال عہدیداران و کارکنان کے ساتھ ملکر صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں پر آئندہ احتجاج کا اعلان کرینگے۔ کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی ریپوٹیشن صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ عید کے بعد پارٹی کے ہم خیال عہدیداران و کارکنان کے ساتھ ملکر صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں پر آئندہ احتجاج کا اعلان کرینگے۔ صوبائی حکومت کرپشن ، بد عنوانی، بد امنی کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کو گروپ بندی میں تقسیم کرنے میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی سازش تھی۔ سرفراز بگٹی نے پہلے صوبائی صدر چنگیز جمالی ، جنرل سیکریٹری لالا روزی خان کاکڑ کو فنڈز اس بناء پر جاری کئے کہ یہ آپ اپنے اپنے حلقوں میں خرچ کریں پھر سرفراز نے پارٹی کے عہدیداران میں تضاد پھیلاتےہوئے کہا کہ یہ فنڈز میں نے ضلعوں کے لئے جاری کئے جس کے باعث پارٹی میں انتشار پھیلا لیا اور اب پارٹی کئی گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے جسکا نقصان تمام پارٹی کے عہدیدران و کارکنان کو اٹھانا پڑھ رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نےاپنی شاطرانہ چالوں سے پیپلزپارٹی بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ کارکنان و عہدیداران کو بہت جلد سرفراز بگٹی کا ڈرامائی چہراہ بے نقاب ہوجائیگا ۔ ان شاء اللہ عید کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنان کیساتھ ملکر سرفراز بگٹی کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائینگے۔