سندھ حکومت نے خواتین کو مفت پنک سکوٹر دینے کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے خواتین کو مفت پنک سکوٹر دینے کا اعلان کر دیا

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک سکوٹر فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکوٹر ان خواتین کو دیے جائیں گے جن کے پاس موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس ہوگا، اور ہر ماہ ان سکوٹروں کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ نے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں سندھ کے لیے اضافی بسوں کی فراہمی، کراچی واٹر سیوریج لائن منصوبے اور ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو زیادہ سہولتیں دینے کے لیے پُرعزم ہے اور ہر محکمے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔