ہنگری کی جانب نائب وزیر دفاع تاماش ورگھا نے اجلاس کی صدارت کی
پاکستان اور ہنگری کے درمیان تیسرے مشترکہ کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، ترجمان اقتصادی امور کا کهنا تها که پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے اجلاس کی صدارت کی، ہنگری کی جانب نائب وزیر دفاع تاماش ورگھا نے اجلاس کی صدارت کی، مشترکہ کمیشن اجلاس میں دونوں فریقین کے درمیان مختلف پروٹوکولز پر دستخط ہوئے، ایس آئی ایف سی اور ہنگرین انوسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے اشتراک سے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق،
پاکستان اور ہنگری کا سرمایہ کاری اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق، دونوں ممالک کا چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت کے فروغ کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق، ہنگری کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر زراعت کے شعبے میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی معاونت کرے گی، آبی وسائل کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور ہنگری ایک دوسرے کی مدد کریں گے، ہنگری کے تعاون سے صحت کے شعبے میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا،
او جی ڈی سی ایل اور ہنگری کی توانائی کمپنی ایم او ایل کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق، سیکرٹری اقتصادی امور نے پاکستانی طلبہ کے لئے 400 سکالرشپ بڑھانے پر ہنگری کا شکریہ ادا کیا،
0 تبصرے