وندر، رشتے کے تنازعے میں ایک شخص قتل، خاتون سمیت 3 افرد زخمی

وندر، رشتے کے تنازعے میں ایک شخص قتل، خاتون سمیت 3 افرد زخمی

وندر: ضلع حب کے ساحلی و صنعتی شہر وندر کے نواحی عالقہ رانا بھٹ میں رشتے کے تنازعہ ایک شخص قتل دو افراد زخمی نعش اور زخمی وندر اسپتال منتقل اس حوالے سے مقامی پولیس کے مطابق وندر کے علاقہ رانا بھٹ میں رشتے کے تنازعہ پر عبد الواحد سرمستانی نامی شخص قاتلانہ حملے میں جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر وندر پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر مقتول کی نعش اور زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس زرائع کے مطابق رشتے کے تنازعہ پر وندر کے رانا بھٹ میں عرض محمد جتوئی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ گذشتہ شب عبدالواحد سرمساتی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کرکے فرار ہو گئے عرض محمد جتوئی اپنی سابقہ بیوی آمنہ جس نے عرض محمد سے طلاق لیکر عبدالواحد سے کورٹ میرج کی تھی جس پر عبدالوحد سے عرض محمد جتوئی کا کئی روز سے تنازعہ چل رہا تھا۔