شعیب ملک نے ثانیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی کی وجہ بتادی

گزشتہ سال نومبر سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گرم

شعیب ملک نے ثانیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ بتا دی.گزشتہ سال نومبر سے ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گرم ہیں. خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں.