انتہائی مطلوب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ا ور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا
پاکستان رینجرز (سندھ)اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج (FAK) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ا ور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نور ولی عرف ابو عاصم گروپ سے ہے۔ ملزم 2008 میں فتنہ الخوارج، جنتہ جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم کمانڈر محمد امیر محسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا۔ ملزم وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک شفٹ ہوا، بعد ازاں کراچی ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں شفٹ ہو گیا۔
ملزم کراچی سے متعدد باروزیرستان گیا اور فتنہ الخوارج کے ساتھ مل کر سہولت کاری کا کام کرتا رہا ہے۔ ملزم کا قریبی رشتہ دار کمانڈر عبداللہ شاہ فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے اور افغانستان سے پاکستان کے اندر عسکری کارروائیاں کرنے کے لیے انتہائی متحرک رہا۔ فتنہ الخوارج کا ایک اور انتہائی مطلوب دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے اور اس سے مسلسل رابطے میں تھا۔ ملزم دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب کے لیے سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھااور دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب 2024 میں تین مرتبہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے عزائم کے لیے کراچی آ چکا ہے اور ابھی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک ہے۔ ملزم اور اس کے ساتھی پاکستان بالخصوص کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
0 تبصرے