جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے بزرگ کو حج کی پیشکش کردی

کچھ روز قبل مسجد نبوی ﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل پاکستانی بزرگ کو حج کی پیشکش کردی، سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل مسجد نبوی صلعم میں ہاتھ میں عصا اٹھائے بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں بزرگ کے سادہ حلیے نے صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا، بتایا گیا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی عبدالقادر مری ہی، بعد ازاں بزرگ نے عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی عمرہ کی خواہش کافی تگ و دو اور جدوجہد کے بعد پوری ہوئی،