اسلام آباد (پ ر) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، نیشنل بک فاؤنڈیشن اور ایس او ایس فاؤندیشن کے تعاون سے ”عالمی بریل ڈے“ کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد میں ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری خصوصی تعلیم وفاقی وزارت تعلیم محترمہ فرح ناز اکبر تھیں۔”عالمی بریل ڈے“ کے حوالے سے خصوصی بچوں کے لیے کیے گئے اقدامات اور ان کی سرگرمیاں ، ان کو مستقبل میں فعال زندگی گزارنے ، ان کی زندگی کو آسان بنانے ، ان بچوں کوکسی قسم کے احساسِ کمتری سے بچانے اور معاشرے میں ان کو ایک فعال کردار ادا کرنے ، انہیں آرٹ اور فن سے آشنا کرنے ، بریل بکس سے پڑھنے اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے بریل بکس کی اشاعت کے لیے کیے گئے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اقدامات اور حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بھرپور اظہارِ خیال کیا۔
ڈاکٹر شائستہ سہیل چیف ایگزیکٹو ایس او ایس فاؤنڈیشن نے عالمی بریل ڈے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور اس سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کو کامیاب بنانے میں بھی نیشنل بک فاؤنڈیشن کا نمایاں کردار ہے۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی خدمات بھی قابل ذکر ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ آصف اقبال آصف نے خصوصی بچوں ، اُن کے والدین اور اُن کے اساتذہ کی خدمات کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان دونوں فریقین کی بچوں کے حوالے سے بہت خدمات ہیں۔ انھوں نے اس تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات خوش آئند ہیں ان سے ذہنوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ مراد علی مہمند مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن نے کہا این بی ایف نے بریل بکس کا ایک بہت بڑابریل پریس کھولا ہوا ہے ۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن ریجنل آفس کراچی میں بریل بکس شائع کی جاتی ہیں جو سپیشل بچوں اور بڑوں کے لیے تیار کی جاتی ہیں اور مفت دی جاتی ہیں۔”عالمی بریل ڈے“ کے حوالے نیشنل بک فاؤنڈیشن نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ بریل بکس کی اشاعت اور خصوصی لوگوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ ان لوگوں کو بریل بکس مفت مہیا کی جاتی ہے۔ یہ ایک پروقار تقریب تھی جس میں سپیشل بچے اور ان کے والدین کی کثیر تعداد اور ان کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور یہ پروگرام لائیو دکھایا گیا۔
1 تبصرے
Jameel khan