سپریم کورٹ کا کام ثالثی اور پنچایت نہیں آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے: وزیراعظم

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو پارلیمان نے قبول نہیں کیا، پارلیمنٹ آج بھی سمجھتی ہے کہ فیصلہ چار تین کا ہے تین دو کا یا پانچ دو کانہیں

سپریم کورٹ کا کام ثالثی اور پنچایت نہیں آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے، ان کا کہا کہ الیکشن کیلئے اکتوبر، نومبر کی تاریخ بنتی ہے، اتحادیوں کا متفقہ فیصلہ ہے الیکشن اکتوبر میں ہونے چاہئیں، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو پارلیمان نے قبول نہیں کیا، پارلیمنٹ آج بھی سمجھتی ہے کہ فیصلہ چار تین کا ہے تین دو کا یا پانچ دو کانہیں،گفتگو کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے،گفتگو کا فارمیٹ کیا ہوگا بیٹھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی اس معاملے میں گنجائش پیدا کرسکتی ہے، پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، زہر گھولا گیا، افواج پاکستان کو بھی نہیں چھوڑا، بیرون ملک پی ٹی آئی کے ایجنٹس نے گھناؤنا کردار ادا کیا، اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے چیلنجز کو ڈیل کیا ہے، صورتحال حکومت کے لیے ابھی بھی چیلنجنگ ہے، پارلیمنٹ نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا.