دریائے سندھ پر 6 متنازعہ کئنالز کی تعمیر کے خلاف قاضی احمد میں دہرنا، قومی شاہراہ بلاک

قومی شاہراہ کو بلاک کرکے پنجاب کے خلاف دهرنا ديا کیا

دریائے سندھ پر 6 متنازعہ کئنالز کی تعمیر کے خلاف قاضی احمد میں دہرنا، قومی شاہراہ بلاک

قاضی احمد: دریائے سندھ پر 6 متنازعہ کئنالز کی تعمیر کے خلاف قاضی احمد میں جسقم بشیر خان کی مرکزی کال پر قاضی احمد ایڈمور پمپ سے ریلی نکالی گئی اور ہزاروں کارکنوں، آبادگاروں، زمینداروں کی قیادت میں قومی شاہراہ بلاک کردی گئی کراچی سے پنجاب جانے والی بی پاس روڈ پر قومی شاہراہ کو بلاک کرکے پنجاب کے خلاف دهرنا ديا کیا۔ دھرنے کے باعث بھاری تعداد میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شاہ پورجہانیاں سکرنڈ نواب ولی محمد قاضی احمد سمیت دیگر شہروں سے لوگوں کی دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر جسقم بشیر خان سنٹر کے رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی اور ديگر نے خطاب کيا۔